لاہور(مرزا ندیم بیگ)لاہورپولیس کوسب سے زیادہ نفری اورسہولیات،کارکردگی انتہائی ناقص نکلی، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرآئی جی آفس میں کارکردگی کے اعدادوشمارچیک کرکے مارکنگ مکمل ہونے پر لاہور زیادہ نفری اور سہولیات رکھنے والی لاہورپولیس68.41نمبرلیکر25ویںنمبر پر رہی۔ پولیس ذرائع کے مطابق صوبہ بھرمیں2ماہ میں ایف آئی آرکااندراج،سروس ڈلیوری،لاءاینڈ آرڈر کنٹرول، کریمنلزکیخلاف کارروائیوں ، افسران کی غیرمعمولی کارکردگی سنگین کرائم کنٹرول،ہوائی فائرنگ پرقابوسمیت33کی پرفارمنس انڈیکیٹرکوچیک کیاگیاجس میں گوجرانوالہ85.43نمبرلیکر پنجاب بھرمیں بازی لے گیا، لاہورپولیس68.41نمبرلیکر25ویں نمبرپر اور راجن پورآخری نمبرپر رہا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع کو3کیٹیگریزمیں تقسیم کیاگیاتھاایک کیٹگری میں5بڑے اضلاع رکھے گئے تھے۔ 5اضلاع میں گوجرانوالہ پہلے،لاہورچوتھے اورراولپنڈی آخری نمبرپرآیا، بی کیٹیگری میں 10شہروں کورکھاگیاتھا جس میں ساہیوال79.47نمبرلیکرپہلے نمبر اورسرگودھا62نمبرلیکر10ویں نمبرپر رہا ، سی کیٹیگری میں21شہروں کوشامل کیاگیا جن میں جہلم82.99نمبرلیکرپہلے نمبررراجن پور60.19نمبرلےکرآخری نمبر پر رہا، ان انڈیکیٹرز کو دیکھتے ہوئے جلدپنجاب پولیس کے افسران کوکارکردگی کی بناپرآئندہ تقرروتبادلے کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے تیارہ کردہ نتائج پرتمام اضلاع کو اعتراضات جمع کرانےکی ہدایت کردی جس کے بعدحتمی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس تک پہنچادی جائےگی۔
لاہور پولیس کی کارکردگی سب سے ناقص، کارکردگی کے اعداد و شمار
















