لاہور:(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی زیر نگرانی پولیس شہدا اور کانسٹیبلز کے ہونہار بچوں کی بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم کا مشن کامیابی کی جانب گامزن ہے، پنجاب پولیس کے فارن ایجوکیشنل سکالرشپ پروگرام میں 5 طلباءکو سکالرشپس کی رقوم کی ادائیگی کردی گئی ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 4 شہداءپولیس اور ایک کانسٹیبل کے بچوں کو فارن سکالرشپس کے چیک دئیے ،بچے برطانیہ، چین اور ازبکستان کے تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم مکمل کر رہے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فارن سکالرشپس حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارک باد دی اور بھرپور محنت سے تعلیم مکمل کرنے کی ہدایت کی، آئی جی نے پولیس ویلفیئر برانچ کو فارن سکالرشپس کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا حکم دیا، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا مستقبل میں پہلے سے زیادہ بچوں کو اعلیٰ تعلیم کیلئے فارن سکالرشپ دینگے ۔
دوسری جانب آئی جی ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس کے غازی انسپکٹر شاہد اقبال نے ملاقات کی، ڈاکٹر عثمان انور نے فرض کی راہ میں جان کی بازی لگانے والے انسپکٹر شاہد اقبال کی بھرپور حوصلہ افزائی کی،آئی جی پنجاب نے کہاسرگودھا کا انسپکٹر شاہد اقبال پنجاب پولیس کا کرائم فائٹر اور جانباز آفیسر ہے، انسپکٹر شاہد اقبال نے سنگین جرائم کے 37 مقدمات کے اشتہاری مجرم الفت عباس کو کیفر کردار تک پہنچایا، اشتہاری مجرم کے ساتھیوں نے رواں برس انسپکٹر شاہد اقبال پر حملہ کیا اور اس کی ٹانگ کو 17 گولیوں کا نشانہ بنایاتھا، محکمہ پولیس انسپکٹر شاہد اقبال کے علاج معالجے میں ہر ممکن مدد و تعاون فراہم کر رہا ہے۔
مستقبل میں پہلے سے زیادہ بچوں کو اعلیٰ تعلیم کیلئے فارن سکالرشپ دینگے،آئی جی پنجاب
















