قیدی سے ملاقات کیلئے آنیوالا شخص گرفتار، قبضہ سے چرس برآمد

لاہور (مرزا ندیم بیگ) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کے احکامات پر منشیات فروشی کے مقدمات میں بند قیدی و حوالاتیوں بارے جاری سخت چیکنگ کا ایک اور رزلٹ سامنے آ گیا ،جیل میں بند حوالاتی سے ملاقات کیلئے آنے والا شخص گرفتار، قبضہ سے چرس برآمداس کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جیلوں میں منشیات کے مقدمات میں آنے والے قیدیوں و حوالاتیوں کے حوالے سے منشیات لانے کا ایک بار معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے تمام سپرنٹنڈنٹس کو سختی سے ہدایات کی تھیں کہ ان کو پیشی سے واپسی پر اچھی طرح چیک کرنے کے بعد بیرکس میں بھیجا جائے اس کے علاوہ ان کی ڈیوڑھی میں ملاقاتوں پر بھی پابندی لگا دی تھی ملاقات کے لئے آنے والوں کے بارے میں ہدایت کی گئی تھی کہ ان کو چیک کرنے کے بعد ملاقات کروائی جائے اس طرح اس سے قبل بھی ایک ملاقاتی پکڑ ا گیا تھا جس سے منشیات برآمد ہوئی تھی اب دو روز قبل بھی ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں محلہ پیر ا غیب جہلم کا رہائشی عبدالحمید علی رضا سے ملاقات کرنے کیلئے جیل آیا مین گیٹ پر جب اس کی جسمانی تلاشی لی گئی تو دوران تلاشی اس کی جیب سے چرس برآمد ہو گئی جس کے بعد تھانہ سول لائن جہلم کے حوالے ملزم کو کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے ۔