گرین ٹرانسپورٹ سسٹم پراجیکٹ، ٹو، تھری وہیلر مینوفیکچرنگ کیلئے سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق، مریم نواز نے چینی کنسورشیم سے پلان طلب کرلیا

لاہور( اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چین کی وہیکل کمپنی چونگ اوئنگ سی آر آر سی ہینگ ٹونگ کے چیئرمین لیو جونہوا کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی جس مےںگرین ٹرانسپورٹ سسٹم پراجیکٹ کے بارے میں تبادلہ خےال کےا گےا۔پنجاب بھر مےں 5000 الےکٹرک بسےں چلانے کے پراجےکٹ کا جائزہ لےاگےا،پہلے مرحلے مےں 1000الےکٹرک بسوں سے پراجےکٹ شروع کےا جائےگا،5سال مےں بڑے شہروں مےں ”اےنڈ ٹو اےنڈ“گرےن ٹرانسپورٹ سسٹم لانچ کےا جائےگا،وزےراعلیٰ نے الےکٹر ک وہےکلز کی مےنوفےکچرنگ کےلئے بھر پور تعاون کی ےقےن دہانی کرائی،پنجاب مےں الےکٹرک ٹو وہےلر،تھری وہےلر کی مےنوفےکچرنگ کےلئے تمام تر سہولتوں اورتعاون پر اتفاق کےاگےا،چینی وفد نے ای ٹرانسپورٹ کےلئے یونیفائیڈ چارجنگ سسٹم کے بارے میںآگاہ کےا،بس سٹاپ پرمنی شاپنگ مال کے ماڈل پر غورکےاگےا،مرےم نواز نے چےنی کنسورشےم سے جامع ٹرانسپورٹ سسٹم پلان طلب کرلےا،مرےم نے کہا چےن ہر شعبہ ہائے زندگی مےں لےڈ کررہا ہے ،تعاون اورمہارت سے فائدہ اٹھانے کے متمنی ہےں،بڑے شہروں کے عوام کےلئے مکمل گرےن ٹرانسپورٹ سسٹم چاہتے ہےں ،ٹرےفک جام بہت بڑا مسئلہ ہے ،ماحولےاتی آلودگی بھی بڑھ رہی ہے،لوگ تےزی سے الےکٹر ک وہےکل کی طرف راغب ہورہے ہےں ،چےن کی مہارتوں سے فائدہ اٹھانے کے متمنی ہےں،لاہور مےں چےنی ٹرانسپورٹ کمپنیز کو خوش آمدےد کہےںگے اوربھرپور معاونت کی جائے گی،پنجاب مےں بلٹ ٹرےن ،مےٹروبسےں اورہر ضلع مےں الےکٹر ک بسےں چلانا چاہتے ہےں ،شہبازشرےف نے اورنج لائن اورمےٹروبس سسٹم کا مےابی سے لانچ کےا ،لاہور کے بہت سے اےرےاز مےں ٹرانسپورٹ سسٹم کی ضرورت ہے ،پنجاب کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو مکمل طورپر ری ڈےزائن کرنا چاہتے ہےں ،ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر ،بس سٹاپ اورچارجنگ سسٹم اوردےگر سہولتےں چاہتے ہےں ،چےن جےسے ملک سے دوستی خوش بختی کے مترادف ہے، لیو جونہوا چےئرمےن ہےنگ ٹونگ نے کہا لاہور باغوں کا خوبصورت شہر ہے ،موسم بہت اچھا لگا،جےانگ زنگےو اوورسےزپراجےکٹ منیجر ہےنگ ٹونگ وہےکل کمپنی نے کہا کہ وزےراعلی مرےم نوازشرےف کو عوام کی خدمت مےں مصروف دےکھ کرخوشی محسوس کرتے ہےں ، وفد میں ہوانگ جمن، جیان زنگیو،زو زینگ، را¶ منگھوا، مسز زانگ، چینگ کیانگ، شہریار ارشد چشتی، فیصل احمد صدیقی، خرم مرزا، شہریار حسن، فیصل شجاع اور انور سعید شامل تھے جبکہ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل، پرنسپل سےکرٹری ساجد ظفر ڈال،سےکرٹری امپلےمنٹشن دانش افضال اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے،علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے میانوالی کی قبول خیل چیک پوسٹ پر خوارجی حملے کوناکام بنانے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں سے ڈرتے ہیں نہ ڈریں گے اوردھرتی کو ان سے پاک کرکے دم لیں گے،مزید برآں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے میانوالی میں کنڈل کے قریب ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے مظفر گڑھ کے علاقے روہیلانوالی میں معمولی تنازع پر بچی اور 2 خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کو نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔