لاہور (اپنے نمائندے سے) سیکرٹری اوقاف کی سربراہی میں ڈی جی مذہبی امور سمیت زیڈ اے داتا دربار اور شعبہ ایڈمن کا داتا علی ہجویری کے 981ویں عرس کی تین روزہ تقریبات میں زائرین کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر عقیدت مندوں کا اوقاف انتظامیہ کو وسیع انتظامات پر خراج تحسین۔محکمہ اوقاف پنجاب و مذہبی امور کی جانب سے حضرت داتا علی ہجویری کے تین روزہ عرس کی تقریبات کے انتظامات کو بہتر بنانے کی خاطر سیکرٹری اوقاف کی سربراہی میں ڈی جی مذہبی امور خالد سندھو ،ڈی ڈی ایڈمن آصف اعجاز ،زیڈ اے داتا دربار شاہد حسین ورک ،منیجرز شیخ جمیل،طاہر مقصود، مفتی رمضان سیالوی سمیت ڈائریکٹ پراجیکٹ و دیگر نے عرس کی تقریبات اور زائرین کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی خاطر دن رات کام کیا۔محکمہ کی جانب سے تمام تر انتظامات کی خاطر ایک کروڑ 35لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے جن میں مزار شریف غسل سے لائٹنگ اور لنگر و دیگر انتظامات پر خرچ کئے گئے ہیں۔ تین روز عرس کے ایام میں مختلف روحانی و ادبی محافل مقابلہ حسن نعت و قرا¿ت ،مجلس مزاکراہ ،علمی و تربیتی نشست کا انعقادجبکہ بیٹ رپورٹرز کو خدمت ایوارڈ بھی دیے گئے اوقاف انتظامیہ کی جانب سے عرس کے ایام میں تمام تر سہولیات کو یقینی بنانے کی خاطر تمام محکمہ جات کو شامل کیا گیا تاکہ زائرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نا کرنا پڑے پینے کا صاف پانی سمیت طہارت خانہ کی سہولت وضو کے پانی کی فراہمی کے علاوہ لنگر کے وسیع انتظامات کئے گئے تھے۔ تینوں ایام میں کسی قسم کے نا خوشگوار واقعہ سے محفوظ رکھنے کی خاطر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا جس کے مثبت نتائج حاصل ہوئے اوقاف انتظامیہ کی طرف سے داتا علی ہجویری کے 981ویں عرس کے ایام میں تمام تر افراد کی جانب سے فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنایا گیا۔ سیکرٹری اوقاف طاہر رضا بخاری اور ڈی جی مذہبی امور خالد سندھو زیڈ اے داتا دربار شاہد حسین ورک ڈی ڈی ایڈمن سمیت منیجرز داتا دربار و خطیب و دیگر نے عرس سے قبل ہی انتظامات کو یقینی بنانے پر عملی اقدامات کئے گئے تھے جس کی وجہ سے عرس کے ایام میں کئے جانے والے انتظامات پر زائرین کی جانب سے اوقاف انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور ان کو اس پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ زائرین کا کہنا تھا کہ تمام تر بنیادی وہولیات میسر تھیں اور لنگر بھی وسیع مقدار میں میسر تھا۔ اوقاف انتظامیہ کا کامیاب تقریبات کے انعقاد اور عرس کے موقع پر کثیر تعداد میں عقیدت مندوں کی خدمت کرنے پرانتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔
داتا گنج بخشؒ عرس پر بہترین سہولیات پرعقیدت مندوں کا اوقاف انتظامیہ کو خراج تحسین

















