لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات پر اور ایس پی سٹی قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے تھانہ شاہدرہ اور چوکی سگیاں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاون دو خواتین سمیت 6 ملزمان گرفتارملزمان کے قبضہ سے کروڑوں مالیت کی 6 من سے زائد منشیات برآمد ملزمان سے 211 کلو چرس جبکہ 40 کلو افیون برآمد ہوئی ۔ ملزمان کچرے کے ٹرک کی آڑ میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں منشیات سپلائی کرتے ملزمان کو خفیہ اطلاع پر پلاسٹک کے سکریپ میں منشیات لیکر جاتے گرفتار کیا۔ اے ایس پی سید احسان شاہ اور ایس ایچ او میاں تحسیم انجم نے ٹرک سوار ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ملزمان ساتھیوں کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا شاہدرہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کاروائی کرتے سپلائی کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا گرفتار ہونے والوں میں دو مرد اور دو خواتین میاں بیوی بھی شامل جو ملکر منشیات فروشی کا دہندہ کرتے گرفتار ملزمان میں عبد الباسط، صلاح الدین ،ابرار۔انمول ابرار، عامر بابو اور فاطمہ عامر بابو شامل ملزمان کے زیر استعمال ٹرک کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔ اے ایس پی شاہدرہ کی ہدایت پر ایس ایچ او میاں تحسیم انجم نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔پنجاب بھر میں منشیات کی سپلائی کرنیوالے منشیات فروشوں کی گرفتاری پر ایس ایچ او شاہدرہ میاں تحسین انجم ،چوکی انچارج سگیاں عمران اور ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان ۔ اس موقع پر ایس پی سٹی کیپٹن (ر)قاضی علی رضانے کہا کہ منشیات فروشوں کے گرد مزید گھیرا تنگ کریں گے۔
شاہدرہ، کروڑوں روپے مالیت کی 6 من سے زائد منشیات برآمد، ملزمان گرفتار
















