لاہور (ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سروسز ہسپتال اور جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہسپتالوں میں میں طبی سہولیات سمیت بارشی پانی کے نکاس کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔پرنسپل سمز پروفیسر زوہرہ خانم، ایم ایس سروسز ڈاکٹر عبدالمدبر اور واسا کے عملہ نے اس حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سروسز ہسپتال لاہور کے مختلف وارڈز کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ بارشی پانی کے نکاس کیلئے تمام متعلقہ محکمہ جات الرٹ ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ لاہور کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو کسی بھی پریشانی سے بچانے کیلئے پانی کے نکاس کے انتظامات کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔ شہر میں تیز اور مسلسل بارش کے باعث شہریوں کی آسانی کیلئے انتظامیہ الرٹ ہے۔ اس موقع پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے ڈپٹی سیکرٹری ولید بیگ اور ایس او جی جواد پیرزادہ، ایکسیئن فہد اور ڈائریکٹر واسا عثمان موجود تھے ۔ علاوہ ازیں وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جنرل ہسپتال لاہور میں طبی سہولیات سمیت بارشی پانی کے نکاس کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔پرنسپل پروفیسر سردار الفرید ظفر، ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین اور واسا کے عملہ نے اس حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ جنرل ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کرکے جائزہ لیا گیا ہے۔ صوبائی وزیرصحت نے ہدایت کی کہ بارشی پانی کے نکاس کیلئے تمام متعلقہ محکمہ جات الرٹ رہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ لاہور کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو کسی بھی پریشانی سے بچانے کیلئے پانی کے نکاس کے انتظامات کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔ شہر میں تیز اور مسلسل بارش کے باعث شہریوں کی آسانی کیلئے انتظامیہ الرٹ ہے۔ اس موقع پر پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و جنرل ہسپتال پروفیسر سردار الفرید ظفر، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے ڈپٹی سیکرٹری ولید بیگ اور ایس او جی جواد پیرزادہ، ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین اور واسا کے افسران موجود تھے۔
بارشی پانی کے نکاس کیلئے متعلقہ ادارے الرٹ ہیں: سلمان رفیق



















