سیوریج مسائل کے حل کیلئے جامع پلاننگ کی جائے، کمشنر فیصل آباد

فیصل آباد:(بیورو رپورٹ)کمشنر سلوت سعیدنے واسا سروسز کے معیار کو عوامی توقعات سے بڑھ کر بنانے کے لئے ایم ڈی واسا عامر عزیز سے سروسز بارے بریفنگ لی۔

کمشنر نے کہا کہ شہرمیں سیوریج کے مسائل کے حل کے لئے جامع پلاننگ کی جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیوریج کے مسائل کے دیرپا حل کے لئے اعلی سطحی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔انہوں نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے واسا کے سروسز ایریا کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔تجویز کردہ سکیموں کے لئے حکومت پنجاب سے فنڈز حاصل کئے جائیں گے۔ ممکنہ شدید بارشوں میں پانی کے تیز رفتار نکاس کے لئے واسا اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔وزیراعلی ٰپنجاب کے متوقع دورہ کے موقع پر اضافی وسائل کے لئے بھی درخواست کی جائے گی ۔