شکرگڑھ: ( سلیم پرواز) شکرگڑھ گرمیوں میں بھی بارہ سے سولہ گھنٹے گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری جس سے شہریوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے عوام نے احتجاج کا عندیہ دےدیا۔
شکرگڑھ شہر کے متعدد علاقوں میں نورانی روڈ ،درمان روڈ،چھمال روڈ ،مرددوال ، دینپور عقب منظور کالونی عقب قبرستان کے علاقوں میں شام چھ بجے سے صبح سات بجے تک گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ھےعلاقہ مکنیوں نے چند روز میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہونے پر احتجاج کا عندیہ دےدیا۔
سوئی گیس بندش سے شہریوں کو گھروں میں کھانا بنانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ 24 گھنٹوں میں سے صرف 6 سے 8 گھنٹے گیس فراہم کی جاتی ہے جبکہ دیگر اوقات گیس مکمل طور پر غائب ہوجاتی ہے جس سے خصوصی طور پر گھریلو صارفین کو بھی ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔ سوئی گیس کی بندش نے معمولات زندگی بری طرح متاثر کررکھے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس لوڈ شیڈنگ کا کوئی وقت مقرر نہیں۔ بچے سکول بغیر ناشتہ کے جاتے ہیں اور مرد حضرات کو بھی دفاتر اور کاروبار کے لئے بھوکے پیٹ جانا پڑتا ہے۔انہوں نے ایم این اے چوہدری انوار الحق۔وفاقی وزیر احسن اقبال اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیاہے۔
شکر گڑھ:شدید گرمی میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ، عوام کی چیخیں


















