بنگلہ دیش میں امن و امان کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو گولی مارنے کا حکم

ڈھاکہ:(مشرق نیوز) بنگلہ دیش میں امن و امان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کاحکم دےدیا گیا۔

حکومت کے اگلے فیصلے تک کرفیو نافذ رہے گا، ملک بھر میں انٹرنیٹ اور ٹیکسٹ میسج سروسز جمعرات سے معطل ہیں، اوورسیز ٹیلی فون کال سروس بھی تعطلی کا شکار ہے۔

کشیدہ صورتحال پر وزیراعظم حسینہ واجد نے بیرون ملک دورے منسوخ کردئیے ،ملکی صورتحال کے پیش نظر بنگلہ دیشی حکومت نے اتواراورپیر کوملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔