فیصل آبا:د( بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیر صدارت شجرکاری مہم کے حوالے سے ضلعی محکموں کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے فیصل آباد کو سرسبز بنانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلہ میں شہر کی 9 شاہراوں کو سرسبز بنایا جائے گا۔شیخوپورہ روڈ،جڑانوالہ روڈ،ستیانہ روڈ ودیگر شاہرات کے اطراف اور گرین بیلٹس میں سایہ دار پودے لگائے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے پی ایچ اے اور محکمہ جنگلات کو اہداف تفویض کئے۔انہوں نے سی ای او ایجوکیشن کو بھی سکولوں میں وسیع شجرکاری کی تاکیدکی اور کہا کہ ماحول کو آلودگی سے بچانے اور آئندہ نسل کو سرسبز وشاداب فیصل آباد دینے کے لئے شجرکاری ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مون سون سیزن میں شجرکاری مہم کا دائرہ وسیع کریں گے اورشہریوں کو بھی پودے لگانے اور ان کی نشوونما کے لئے ترغیب دی جائے گی۔
پہلے مرحلے میں شہر کی 9 شاہراوں کو سرسبز بنایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ

















