لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے محرم الحرام کے دوران ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کی خدمات کو سراہا جنہوں نے بروقت ریسکیو سروسز فراہم کرتے ہوئے پنجاب میں 52,649 زخمی ہونے والے عزاداران کو طبی امداد فراہم کیں جن میں 1,393 شدید زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا۔ انہوں نے 12,000 سے زائد ریسکیو اہلکاروں اور 2,134 ریسکیو اسکا¶ٹس کو عاشورہ کے دوران ذمہ داری اور پوری لگن کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز نے کہا کہ میں نے عاشورہ کے انتظامات کی نگرانی کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، میں نے دیکھا کہ تمام ریسکیورز لگن اور انسانی خدمت کے اعلیٰ جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید یہ کہا کہ پنجاب میں جلد ہی ایئر ایمبولینس سروس شروع کی جائے گی اور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ ایئر ایمبولینس سروس میں محکمہ صحت کے اہلکاروں کیلئے آن لائن ٹریننگ کا اہتمام کریں تاکہ شدید زخمی مریضوں کاسپشلائیزڈ ہیلتھ کیئر ہسپتالوں میں منتقل کرکے ترجیحی بنیادوں پہ بہترین علاج کیا جا سکے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز میںعاشورہ کے دوران میڈیکل کور فراہم کرنے کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میںسیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر رضوان نصیر ،ایڈمنسٹریٹرایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ، سید کمال عابد،ہیڈ آف ونگز،ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز اور اکیڈمی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے صوبائی وزیر کوبریف کیا کہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے عداد و شمار کے جائزہ سے پتہ چلتا ہے کہ بہاولنگر، میانوالی، بھکر اور خوشاب جیسے دور درازاضلاع سے شدید زخمی مریضوں کو منتقل کرنے کیلئے 4 گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔ ان شدید زخمی مریضوں میں سر کی چوٹ، دل کے مریض اور پولی ٹراما شامل ہیں۔ان مریضوں کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے فوری شفٹ کرنے میں مدد ملے گی اور ان کا ایڈوانس علاج فوری ممکن ہو سکے گا۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے ضلعی ایمرجنسی آفیسرز کی زیر نگرانی تمام ریسکیورز اورریسکیو سکا¶ٹس کی بے لوث کی خدمات کو بھی سراہاجنہوں نے عاشورہ کے دوران بہترین خدمات سر انجام دیں۔
پنجاب بھر میں 52,649 عزاداران کو دوران عاشورہ ایمرجنسی سروسز فراہم کی :ڈاکٹر رضوان نصیر

















