پتوکی پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

پتوکی: (سٹی رپورٹر)ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کی خصوصی ہدایت پر تھانہ سٹی پتوکی پولیس کے ایس ایچ او راحیل خاں کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم فاروق عرف فاروقی کو گرفتار کر لیا گیا،قبضے سے 2کلوسے زائد چرس برآمد کرلی گئی۔

مقدمہ درج ایس ایچ او راحیل احمد خاں نے بتایا محرم الحرم کے دنوں میں بھی بھی ملزم مکروہ دھندھے میں مصروف تھا اورملزم انتہائی خطرناک اور 37 سے زائد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے ملزم پتوکی اور گردونواح میں منشیات کا مکروہ دھندہ کر کے نوجوان نسل کو تباہ کر رہا تھا انہوں نے بتایا کہ ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر پولیس کی روزانہ کی بنیاد پر جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔