70فیصد طلبہ روزگار کیلئے فیصل آباد کو چھوڑ جاتے ہیں، ڈاکٹر خرم طارق

فیصل آباد :(بیورو رپورٹ) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے فیصل آباد کو سائبر آباد بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے ارفع کریم کالج آف ٹیکنالوجی کے فیصل آباد کیمپس میں ٹیکنالوجی انکو بیٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر خرم طارق نےتشویش کا اظہار کیا تعلیمی ادارے جن طلبہ کو آئی ٹی کی تعلیم دے رہے ہیں ان میں بھی عملی مہارت کا فقدان ہے۔ 70فیصد طلبہ روزگار کیلئے فیصل آباد کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ اس لئے ہماری کوشش ہے کہ ان کو جدید اور عملی مہارتوں سے آراستہ کیا جائے تاکہ وہ نہ صرف آئی ٹی پروگرام تیار کر کے ان کو برآمد کر سکیں بلکہ عالمی سطح پر اپنی خدمات کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ بھی کما سکیں۔