لاہور:(اپنے رپورٹر سے،ہیلتھ رپورٹر)پنجاب میں پاکستان کا پہلا کینسر رجسٹری (ڈیٹا بینک) قائم کرنے پر اتفاق ہوگیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے پنک ربن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو افسر اور بانی ڈاکٹر عمر آفتاب نے ملاقات کی ،پنجاب میں پاکستان کا پہلا کینسر رجسٹری(ڈیٹا بینک) قائم کرنے پر اتفاق ،بریسٹ کینسر کی تشخیص کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکر کی ٹریننگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
پنجاب میں فی میل سٹاف کےلئے میمو گراف کے ٹیسٹ کی سہولت لازم کرنے پر بھی غور ہوا جبکہ نوازشریف کینسر ہسپتال میں بریسٹ کینسر بلاک بنانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا،دوران بریفنگ بتایا گیا میموگراف مشین کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کو ایپ بنانے کا ٹاسک دیا جائے گا، پاکستان کے پہلے سرکاری نوازشریف کینسر ہسپتال کے بریسٹ کینسر بلاک میں تمام سٹاف خواتین پر مشتمل ہوگا، کینسر کے مریضوں کا مستند ڈیٹا میسر ہونے سے علاج کی سہولتیں فراہم کرنے میں آسانی ہوگی،دنیا بھر میں بریسٹ کینسر 55 سال ،پاکستان میں 35 سال کی عمر میں ہو رہا ہے، پنجاب بھر میں متعین لیڈی ہیلتھ وزیٹر بریسٹ کینسر کلینک تشخیص کر سکیں گی، اکتوبر میں پنک ربن مہم وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں شروع ہوگی۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ مریم نوازنے انتظامیہ اور واسا حکام کو فیلڈ میں رہنے کاحکم دیتے ہوئے کہامرکزی سڑکوں و نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کےلئے بلا تعطل کام کیا جائے، مختلف شہروں میں مسلسل بارش سے پیدا شدہ صورتحال ہنگامی اقدامات کی متقاضی ہے،بارش کے بعد سڑکوں بازاروں ،گلیوں میں پانی نظر نہیں آنا چاہیے،ٹریفک پولیس روڈز کو کلیر کرائے، ٹریفک جام نہیں ہونا چاہیے۔
پنجاب میں پاکستان کا پہلا کینسر رجسٹری (ڈیٹا بینک) قائم کرنے پر اتفاق



















