فیصل آباد:(بیورو رپورٹ)انجمن تاجران نیو انار کلی گلی نمبر12,7,5کے بلامقابلہ منتخب ہونیوالے صدر محمد عثمان کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ انجمن تاجران سٹی میں باقاعدہ شمولیت۔انہوں نے گزشتہ روز صدر خواجہ شاہد رزاق سکا سے ملاقات کی اور ان پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے شمولیت کااعلان کیا۔خواجہ شاہد رزاق سکا نے نیوانار کلی کے نومنتخب عہدیداران کا خیرمقدم کیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں ریاض شاہد،فنانس سیکرٹری چوہدری اعجازاحمد،جنرل سیکرٹری منٹگمری بازار ملک عمران مجیدنے شرکت کی۔خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ تاجربرادری کے حقوق کیلئے دن رات کوشاں ہیں،ہمارا مقصد تاجر وں کی خدمت کرنااور ان کے حقوق کی جنگ لڑنا ہے۔ ہمارے ساتھ شہر کی جتنی بھی تاجر تنظیمیں جڑی ہیںان کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
نومنتخب صدر انجمن تاجران نیو انارکلی فیصل آباد کی انجمن تاجران سٹی میں شمولیت


















