لاہور (خبرنگار) بلدیہ عظمیٰ لاہور کے افسران کی انتظامی معاملات سے توجہ ہٹنے کی وجہ سے سرکاری احکامات کو پاﺅں تلے روندنے والے ماتحت ملازم شتر بے مہار ہو گئے، روٹین ٹرانسفروں کے سرکاری احکامات کے سامنے ڈٹ جانے والے داتا زون کے ماتحت ملازم عدنان کاشف الیکٹریشن، افتخار احمد الیکٹریشن، شاہد نواز چوکیدار اور احمد علی نائب قاصدنے محکمانہ فیصلے کے خلاف لیبر کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کررکھا تھا، جس کے بعد تقریباً 9 ماہ تک مذکورہ اہلکار سٹے آرڈر پر وہ جوں کے توں کام کرتے رہے، اب چونکہ عدالت نے عدم پیروی اور ناکافی ثبوتوں کی فراہمی کو بنیاد بنا کر انکا نہ صرف یہ کیس خارج کردیا بلکہ دو مزید رٹ پٹیشنز کو بھی خارج کرتے ہوئے 26 جون کو فیصلہ سنا دیا تھا مگر بلدیہ عظمیٰ عدالتی حکم آنے کے باوجود اپنے ہی کئے گئے سابقہ فیصلے پر عملدرآمد کرانے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔ دوسری جانب مذکورہ اہلکاروں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے ممکنہ طور پر اپنے خلاف آنے والے کسی بھی فیصلے سے قطع نظر بلڈنگوں سے لوٹ مار کا سلسلہ روا رکھا ہوا ہے۔
بلدیہ عظمیٰ، سرکاری احکامات کو پاﺅں تلے روندنے والے ماتحت ملازمین شتر بے مہار

















