لاہور،راولپنڈی،مظفر آباد :(خبر نگار،نمائندگان)مون سون بارشوں کاطوفانی سپیل،نشیبی علاقے زیر آب،بجلی غائب،پنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
لاہور سمیت متعدد شہروں میںوقفے وقفے کےساتھ بارش سے گرمی کازور ٹوٹ گیا، شدید بارش کے بعد سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی رہیں،پانی گھروں میں بھی جاپہنچا،فیڈرز ٹرپ کرنے سے متعدد شہر کئی گھنٹے بجلی سے محروم رہے،درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ، گوالمنڈی پل پر پانی کا بہاو 4 فٹ تک پہنچ گیا،راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
ادھر محکمہ موسمیات،پی ڈی ایم نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی، ترجمان پی ڈی ایم نے کہا لاہور سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانولہ ،فیصل آباد ،راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، پنجاب ،دریائے سندھ، چناب ،راوی ، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاو¿ نارمل لیول پر ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہاشہری دریاو¿ں، ندی نالوں کی غیرضروری کراسنگ سے گریز کریں، بجلی کے تاروں ،کھمبوں سے فاصلہ رکھیں اور ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں،کنٹرول روم 24 گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔
مون سون کاطوفانی سپیل،نشیبی علاقے زیر آب،بجلی غائب،پنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ


















