قصور: اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں متحرک،ناجائز منافع خوروں کےخلاف کارروائیاں

قصور:(مہر حسن حسین) ڈپٹی کمشنر قصور ارشد بھٹی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں متحرک،ہسپتالوں میں طبی سہولیات،جلوسوں کے روٹس کی چیکنگ ،ناجائز منافع خوروں کےخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی نے مختلف علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کی موجودگی کو چیک کیا تا ہم ناجائز منافع خوری پر مختلف دکانداروں کو جرمانے عائد کےے، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن شازیہ رحمان نے روٹی ، نان کی قیمت وزن اور ریٹ لسٹوں کا جائزہ لینے کیلئے تندوروں کی چیکنگ کی اس کے علاوہ انہوں نے عام مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا تا ہم ناجائز منافع خوری پر دوکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کےے،محرم الحرام کے حوالے سے جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لے کر صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کو چیک کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر ز چونیاں طلحہ انور اور پتوکی رانا امجد محمود نے اپنی اپنی تحصیلوں میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کا دورہ کر کے ڈاکٹرز و عملے کی حاضری ، صفائی ستھرائی ، میڈیسن کی دستیابی اور مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کو چیک کیا ۔