چشتیاں:( وحید عالم)ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا ہے ضلع کی5 تحصیلوں چشتیاں،ہارون آباد،فورٹ عباس،منچن آباد،بہاولنگرکے پٹرول پمپس 5جولائی کو کھلے رہیں گے،انہوں نے اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ پٹرول پمپس ایسوسی ایشن بہاولنگر کے عہدےداروں و تمام پٹرول پمپس مالکان سے خصوصی اجلاس کے دوران ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پٹرول پمپس مالکان نے 5 جولائی کو ہونے والی ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا پٹرول پمپ کھلے رہیں گے،اجلاس میں پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی کے ایریا منیجر ،عبدالغفار جٹ بھی موجود تھے۔
پی ایس او کے ایریا منیجر نے کہا ضلع میں تمام کمپنی ڈیلرز کے پٹرول پمپ سے سپلائی جاری رہے گی، ڈسٹرکٹ پٹر ول پمپ ایسوسی ایشن بہاولنگر کا ہڑتال سے کوئی تعلق نہیں اور تمام پٹرول پمپس سے سپلائی جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی،ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد نے پٹرول پمپس ایسوسی ایشن بہاولنگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پٹرول پمپس مالکان کے مسائل کو سنا اور ان کے فوری حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے۔
ضلع بھر میں پٹرول پمپس کھلیں رہیں گے:ڈی سی بہاولنگر


















