چنا ب نگر:(انس نعمان)چناب نگر کی مین سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور گندگی کی وجہ سے دھول اڑنے کے باعث شہری مختلف امراض میں مبتلا ہونے لگے۔
شہر میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے دھول اور مٹی اڑنے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دھول اور مٹی سے سانس اور آنکھوں کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے،شہر میں سڑکوں جن میں کالج روڈ،ساہیوال روڈ کی حالت خراب ہونے کے باعث سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے ہیں اور گاڑیوں کی آمد و رفت کے باعث دھول اڑتی ہے، سڑکوں سے اٹھنے والی دھول سے کئی امراض جنم لیتے ہیں سڑکوں پر جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں ٹریفک کے باعث دھول مٹی اڑتی رہتی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں بھی شدید متاثر رہتی ہے۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کم کی جائیں،اور ناقص میٹریل کے استعمال پر نوٹس لیا جائے۔
چناب نگرکی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،شہری بیماریوں میں مبتلا


















