راولپنڈی:(بیورورپورٹ)اڈیالہ جیل میںحوالاتیوں کے درمیان لڑائی، کٹر کے وار سے ایک شدید زخمی ہوگیا،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عامر شہزاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔
مقدمہ متن کے مطابق حوالاتیوں حماد صدیق،شاہ ویز اور شمس کو ملزم نامزد کیا گیا ہے، حوالاتی حماد صدیق بیر ک 1سے 8گیا، شاہ ویز اور شمس سے جھگڑے کے بارے میں صلاح مشورہ کیا، حوالاتی شمس بیرک 1،کمرہ 2سے صائم کو بلا کر برآمدے میں لایا، حوالاتی حماد صدیق،شاہ ویز نے خود ساختہ کٹر سے صائم پرحملہ کرکےناک پیشانی اور بازو کو زخمی کردیا،مقدمے میں ایس جی وارڈرعدیل شہزاد،چیف ہیڈ وارڈر فیاض احمد کو گواہ کے طور پر شامل کرلیا گیا۔
اڈیالہ جیل:حوالاتیوں میںلڑائی، کٹر کے وار سے ایک شدید زخمی
















