ساہیوال:پلاسٹک بیگز کا استعمال، دکانداروں کو بھاری جرمانے
ساہیوال(:بیورورپورٹ)اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سویرا حسن کی شہر کے مختلف علاقوں میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کےخلاف کاروائیاں جاری، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروںکو جرمانے کیے گئے ۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ساہیوال سویرا حسن نے انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ کوٹ خادم علی شاہ، نورشاہ روڈ، جیل روڈ، جہاز گراونڈ کے علاقوں میں مختلف کریانہ شاپس، بیکریز اور ہوٹلز کا دورہ کیا، چیکنگ کے دوران 75 مائیکرون سے کم کے فروخت کئے جانے والے پولی تھین بیگز کو ضبط کر لیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پر جرمانے بھی عائد کئے گئے۔


















