لاہور میں ہر گھنٹے بعد بجلی غائب،شدید گرمی میں شہری تلملا اٹھے

لاہور:(خبر نگار)لاہور میں ہر گھنٹے بعد بجلی غائب،شہری تلملا اٹھے،لیسکو ذرائع کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کا شارٹ فال 400 میگا واٹ کے قریب ہے۔

ترجمان لیسکو نے کہا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، شدید گرمی میں لوڈ بڑھنے سے فیڈر ٹرپ ہوجاتے ہیں، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے پاس بجلی کی کمی نہیں ۔