ساہیوال:(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر صائمہ علی کا قطب شہانہ برج کا اچانک دورہ، فیصل آباد روڈ کو دریا برد ہونے سے بچانے کے لئے جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو اور محکمہ ہائی وے اور اریگیشن کے ضلعی افسران بھی ہمراہ تھے، انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ جاری کام کو تیز کیا جائے تاکہ مون سون سیزن کے دوران دریا میں پانی کی زیادتی سے کٹاو کا عمل روکا جا سکے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اکرم وٹو نے بتایا کہ اس اہم بین الاضلاعی سڑک کو دریا برد ہونے سے بچانے کے لئے 21کروڑ25لاکھ روپے کی لاگت سے بڑا منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس میں سے50لاکھ روپے محکمہ اریگیشن استعمال کرے گی جس میں سٹون پچنگ اور سپر (بند)بنانے کا کام بھی شامل ہے اور اس تمام منصوبے پر3مرحلوں میں کام جاری ہے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر صائمہ علی نے بنیادی مرکز صحت اسداللہ پور اور موضع سبوکا میں فیلڈ ہسپتال کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فیلڈ ہسپتال سے مریضوں کو گھر بیٹھے علاج کی سہولت ملنے کو سراہتے ہوئے ٹیم انچارج کو ہدایت کی کہ ان فیلڈ ہسپتالوں میں ضروری ادویات کی دستیابی کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا قطب شہانہ برج کا اچانک دورہ

















