لاہور (انٹرویو: میاں ساجد/ عکاسی: واحد شہزاد)زندگی کا اہم مقصد انسانی خدمت ہے ۔محتاجوں، غریبوں، یتیموں اور ضرورتمندوں کی مدد، معاونت، حاجت روائی اور دلجوئی کرنا دین اسلام کا بنیادی درس ہے۔ بیت المال پنجاب کا قیام احسن اقدام جس سے ضرورت مندوں اور مستحقین کومالی امداد فراہم ہونا قابل ستائش اقدامات ہیں۔ مستحقین کیلئے آسانیاں پیدا کرنے اور مالی معاونت کیلئے آن لائن پورٹل کا قیام سے انکی معاونت کرنا عملی ترجیحات ہیں جس پر ایک لمحہ کی بھی تاخیر نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار امین بیت المال پنجاب جبیر غنی کی روزنامہ ”مشرق“ سے خصوصی گفتگو ۔ ان کا کہنا تھا کہ مستحقین کوآسانیاں پیدا کرتے ہوئے آئن لائن پورٹل کو متعارف کر وادیا گیا جس میں درخواست گزار اپنی درخواست آسانی سے جمع کروا سکتے ہیں درخواست گزار گھر بیٹھے ہی بیت الما ل پنجاب کی آن لائن پورٹل کا حصہ بن کر امداد حاصل کرسکتے ہیں ۔ عرصہ دراز کے بعدمحکمہ بیت المال پنجاب جدت کی راہ پر گامزن ، وظائف اورامدادی رقوم کی ادائیگی کیلئے بیت المال پورٹل،ایپ کا آغاز ہو نا پنجاب حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے بیت المال پنجاب کی جانب سے آئن لائن پورٹل کا قیام کے ذریعے مستحیقن کوادائیگی میں شفافیت کو یقینی بنایاگیاہے جس میں درخواست گزار کو کسی بھی قسم کی کوئی بھی سفارش کے بغیر امداد فراہم کی جاتی ہے ایک سوال کے جواب میں امین بیت المال پنجاب جبیر غنی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیت المال پورٹل ایپ کے قیام کا مقصد مستند ڈیٹا بیس اورپیپر لیس ورکنگ ہے، امداد اورسکالرشپ کیلئے بیت المال پورٹل، ایپ کے ذریعے درخواست گزار اس کاحصہ بن سکتا ہے جبکہ اسکے علاوہ تعلیمی وظائف،میرج گرانٹ کیلئے بھی اپلائی کیا جاسکے گا، خصوصی افراد اورضرورت مند بھی بیت المال پورٹل، ایپ کے ذریعے درخواست دے سکیں گے جن کی درخواست کو آئن لائن وصول کرتے ہوئے امداد کو فراہم کیا جانا فرض اوّلین ہے جس پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتا ناقابل قبول ہے ۔امین بیت المال پنجاب جبیر غنی نے مزیدکہا کہ کسی شخص کی حاجت و ضرورت پوری کرنے کے دو طریقے ہیں، ایک یہ کہ پہلے اپنی ضرورت کو پورا کیا جائے،پھر اگر کچھ بچ جائے تو دوسرے کی مدد کر دی جائے ،یہ خدمت کا ادنی درجہ ہے اور اس کا اعلی درجہ یہ ہے کہ اپنی ضرورت کو نظر انداز کرکے اپنے حاجت مند بھائی کا احساس کیا جائے ،اس کو ”ایثار“ کہا جاتا ہے،نبی اکرم کی زندگی جس کا منہ بولتا ثبوت اور ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔
انسانی خدمت زندگی کا مقصد ، ضرورتمند کی دلجوئی اسلام کا بنیادی درس ہے :امین بیت المال

















