لاہور (مشرق نیوز) پنجاب کے مالی سال 25-2024 کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا جس کا کل حجم 5446 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔ موصول ہونے والی بجٹ دستاویزات کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان بجٹ پیش کریں گے، محکمہ خزانہ پنجاب کو 3700 ارب وفاق سے این ایف سی کے تحت ملنے کی امید ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں ذرائع آمدن کی مد میں محصولات کا ہدف ایک ہزار 26 ارب روپے ہو گا اور تنخواہوں کی مد میں 595 ارب اور پنشن کی مد میں 445 ارب روپے رکھے جائیں گے جبکہ سروس ڈیلیوری اخراجات کا تخمینہ 840 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
ترقیاتی بجٹ کا حجم 842 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، لاہور رمضان پیکیج کیلئے 30 ارب، سی بی ڈی کو 8 ارب دیئے جائیں گے جبکہ آئندہ مالی سال میں 1863 سکیموں کو مکمل کیا جائیگا۔
پنجاب کا 25-2024 کیلئے تاریخی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

















