سیالکوٹ میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھر مار ،شہری پریشان

سیالکوٹ :(رانا سلیم اختر) عید الاضحی کے نزدیک آتے ہی سیالکوٹ میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھر مار ہو گئی، پیشہ ور بھکاریوں نے شہریوں کا جینا بھر کر دیا۔

عیدقربان کے نزدیک آتے ہی سیالکوٹ شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار ہو گئی، جو شہر کے مختلف مقامات ،مارکیٹوں ،بازار وں اور گلی محلوں میں ٹولیوں کی شکل میں پھر رہے ہیں اور دکانوں پر بیٹھے تاجروں اور راہ گیروں کو پریشان کرتے ہیں ان میں سے بعض ایسے افراد بھی ہوتے ہیں جو وارداتوں میں بھی ملوث پائے جاتے ہیں۔

تاجروں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ان پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف فی الفور مہم چلائی جائے اور شہریوں کو ان پیشہ ور بھکاریوں سے چھٹکارا دلایا جائے۔