قومی اسمبلی کے ابتدائی 100دنوں میں قانون سازی سست

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)قومی اسمبلی کے ابتدائی 100دنوں میں قانون سازی سست،فافن نے کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق قانون سازی کا عمل سست روی کا شکار رہا، قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں تاخیر ،سکیورٹی خدشات کی آڑ میں گیلری تک شہریوں کی رسائی پر پابندی کارکردگی پر اثر انداز ہوئی،مجموعی طور پر ایوان نے 66 گھنٹے ،33 منٹ پر محیط 23 اجلاس کیے، ہاو¿س کے موجودہ 310 ممبران میں سے 159 (51 فیصد) ممبران نے فعال ہو کر اجلاسوں میں شرکت کی، ایوان میں اراکین کی اوسط حاضری 231 رہی ،سب سے زیادہ 302 اور سب سے کم 176 ہے۔

فافن رپورٹ میں کہا گیاوزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے 23 میں سے صرف 2 اجلاسوں کی کارروائی میں شرکت کی جو 10 فیصد بنتا ہے جبکہ ماضی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف 26 اور عمران خان 29 فیصد اجلاسوں کا حصہ بنے ۔