لاہور(اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے عمران خان جیل میں پرتعیش زندگی گزار ہے ہیں، ان کی جیل کم سسرال زیادہ لگتی ہے،حکومت کی جانب سے عمران خان کے سیل کی تصاویر سامنے آنے کے بعد عظمیٰ بخاری نے کہا ہم بھی جیل میں لیڈر شپ سے ملاقات کےلئے ہفتے میں ایک دن جاتے تھے لیکن بانی پی ٹی آئی ان کی ملاقاتوں میں ملک کےخلاف آرٹیکل لکھے جارہے ہیں اور سازشیں ہورہی ہیں، ہماری گزارش ہے عدلیہ اس پر کمیشن بنا دے، ملاقاتوں کی لسٹ بھی ہمیں جاری کرنی چاہیے، کم از کم 40،50 لوگ روزانہ ان سے ملتے ہیں، ملاقاتوں میں اداروں کےلئے بغاوت کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، ملک کےخلاف آرٹیکل لکھوائے جارہے ہیں، ملک کےخلاف سازش ہورہی ہے، کچھ ججز کے خیال میں اس (جیل) کو ابھی بھی 5 سٹار بننا چاہیے،ن لیگی رہنما نے کہا7 بیرکس کو ملا کر ہال کمرہ ہے جس میں عمران خان کے پاس ایکسر سائز مشین، مشقتی، اٹیچ باتھ روم اور ٹی وی کی سہولت ہے، وہ پرتعیش زندگی گزار ہے ہیں، ان کی جیل کم سسرال زیادہ لگتی ہے، ہم نے تو ان کو ایکسرسائز مشین تک دی ہوئی ہے، وہ جیل میں مٹن کھاتے ہیں، یہ کوئی مہمان نہیں یہ دیکھیں یہ کن کیسز میں جیل کے اندر ہیں، ایک بار حلف پڑھ لیتے تو پتہ چل جاتا سائفر کو یوں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا؟ ،ایک سوال کے جواب میں عظمیٰ بخاری نے کہا وزیراعلیٰ کے پی لعن طعن کرتے ہیں میٹنگ میں آکر اچھے بچے بن جاتے ہیں۔
ملاقاتوں میں بغاوت کی منصوبہ بندی،عمران خان کی جیل کم اور سسرال زیادہ لگتی ہے: عظمیٰ بخاری

















