ممبئی (مشرق نیوز) اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے شوبز میں اپنے کامیاب کیریئر کا سہرا آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت کو دے دیا۔ واضح رہے کہ انکیتا لوکھنڈے اور سشانت سنگھ نے ٹیلی ویڑن شو پویترا رشتہ سے شہرت پائی۔ دونوں نے فلم کی دنیا میں قدم رکھا اور علیحدہ علیحدہ کامیاب فلمیں بھی کیں۔ تاہم اپنے کیریئر کے 15 سال مکمل ہونے پر اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک نوٹ تحریر کیا کہ 15 سال قبل میں نے پویترا رشتہ میں ارچنا کے کردار سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔ جو کچھ میں تھوڑا بہت جانتی ہوں وہ میرے ڈرامے کے اس کردار کو مداحوں کی جانب سے بہت پیار ملا جو بعد میں میری شناخت بھی بن گیا۔ انکیتا کا کہنا تھا کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ارچنا بننا میرے مقدر میں تھا۔ میں نے اپنے اندر ارچنا کو بسا لیا اور اسے ہمیشہ اپنے اندر سموئے رکھا، اس ارچنا نے مجھے زندگی میں بہت کچھ سکھایا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایکتا کپور انکی پروڈکشن کمپنی کی مقروض ہوں کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی لائف ٹائم کا کردار دیا۔
انکیتا نے اپنی کامیابی کا سہرا آنجہانی سشانت کو دے دیا



















