امن و امان کی فضا قائم رکھنے کیلئے ہر کوئی اپنا کردار ادا کرے، ڈپٹی کمشنر ننکانہ

ننکانہ صاحب:(نصر اقبال)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمدا رشد کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔مذہبی سکالر علامہ محب النبی طاہر سمیت تمام ممبران ضلعی امن کمیٹی نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اور حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری ارشد نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی واضح ہدایت کے مطابق ضلع میں امن و امان کا قیام ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لیے تمام مذاہب کے لوگوں کو ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔