شاہراہوں پر سٹریٹ لائٹس کو فوری فنکشنل کیا جائے: کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بےورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا عارفوالا پل اور شہر کی مین روڈز کی سٹریٹ لائٹس فنکشنل نہ ہونے پر اظہار ناراضگی، شہر کی تمام شاہراہوں پر سٹریٹ لائٹس کو فوری فنکشنل کیا جائے، کمشنر کی ہدایت۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز عقیل اشفاق، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق، چیف آفیسر کارپوریشن اشفاق احمد اور پسپ پروگرام کے سٹی منیجر اسجد خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ کمشنر شعیب اقبا ل سید نے پی ایچ اے حکام کو آذان ہائٹس کے سامنے کرب سٹونز ٹھیک کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہائی سٹریٹ پر بجلی کے پولز لگانے کیلئے جلد مشاورات مکمل کی جائے۔ اجلاس کے دوران کمشنر شعیب اقبال سید نے پسپ حکام سے مڈھالی روڈ کی کارپیٹنگ کا شیڈول طلب کر لیا جس پر سٹی منیجر پسپ اسجد خان نے یقین دلایا کہ مڈھالی روڈ کو اگلے دو ہفتوں تک مکمل کر لیا جائے گا۔