سیالکوٹ: (بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےمعیشت نے سانس لینا شروع کر دی ، مخالفین ملک کی ابتری چاہتے ہیں، مریم نواز بزرگوں کے نقش قدم پر چل رہی ہیں،شہریوں کو دہلیز پر سہولتیں ملیں گی،پنجاب حکومت عام شہری کی زندگی میں تبدیلی لےکر آئےگی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاوزیراعلیٰ پنجاب نے 3 ماہ میں خدمت کی بنیاد رکھی،چند ماہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے حالات وزیراعلیٰ پنجاب کے علم میں ہیں، مریم نواز نے کہا تھا آئندہ ہفتے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سیالکوٹ کو دیکھنے آو¿ں گی، موبائل کلینکس سے صحت کی سہولیات میں انقلابی تبدیلی آئےگی، موبائل آن وہیلز کلینکس میں ڈینٹل ،آنکھوں کے ماہرین ہوں گے، دیہی علاقوں میں کلینکس آن وہیلز کسی نعمت سے کم نہیں،ہسپتالوں میں کینسر یونٹ بھی بنایا جائے گا۔
وزیر دفاع نے کہا3 ماہ میں تبدیلی کے اثرات ہر سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں،اقدامات جنوبی پنجاب میں عام انسان کی روز مرہ کی زندگی میں تبدیلی لائیں گے،معیشت نے سانس لینا شروع کر دی ، مخالفین جو ملک کے بھی مخالف ہیں معاشی ابتری چاہتے ہیں،لوٹ مار کا احتساب ہو رہا ہے،اقتدار کی ہوس میں چیف جسٹس کو دبنگ کہہ رہے ہیں، چند دنوں تک آرمی چیف کو بھی کہیں گے،جنرل باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن کی آفر کی گئی۔
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی ایکسٹینشن ہوگی: طارق فضل چوہدری
بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبر پر، رپورٹ جاری
7 شرائط پوری ہونے تک امریکہ کیساتھ مذاکرات نہیں ہونگے: قالیباف

















