تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے فرار ملزم پھر گرفتار کرلیا

فیروز والہ:( نمائندہ خصوصی)ڈی ایس پی فیروز والہ نواز سیال اور ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا رانا سجاد اکبر نے سخت محنت لگن اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تھانہ فیکٹری ایریا کی حراست سے مطلوب فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

تھانہ فیکٹری ایریا سے فرار ہونیوالا ملزم اپنے سسر کے قتل سمیت ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھا زیرحراست ملزم کے فرار ہونے پر ڈی پی او شیخوپورہ کے لاپرواہی کے مرتکب افسران کیخلاف سخت ایکشن لیا جس کے بعد فیروز والہ پولیس کو مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ملزم فرار ہونے پر سابقہ ایس ایچ او تھانہ فیکڑی ایریا سمیت سب انسپکڑ اور کانسٹیبل پر مقدمہ بھی درج ہواتھا ملزم فرار ہو کر شیرا کوٹ لاہور میں روپوش تھاایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا رانا سجاد اکبر نے ملزم کو گرفتار کر کے پابند سلاست کر دیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش بھی دی۔