پولیو پاکستان میں محکمہ صحت کے افسران کیلئے سونے کی چڑیا

لاہور (مقصود خالد) پولیو پاکستان میں محکمہ صحت کے افسران کےلئے سونے کی چڑیا بن گیا ،پاکستان میں پولیو کیسوں کے باعث کروڑوں ڈالرزکی غیر ملکی امداد ملتی ہے،پاکستان نے پولیو سے چھٹکارا حاصل کر لیا تو کروڑوں ڈالر کے غیر ملکی امداد سے محروم ہوجائیں گے،غیر ملکی امداد سے پولیو مہم میں بڑے پیمانے پر کرپشن سامنے آئی ہے،فنڈز میں ہیرا پھیری پولیو افسران مالا مال ،غلط اعداد و شمار ظاہر کر کے وزیر صحت کو بھی ماموں بنا دیا گیا۔ دوسری طرف پنجاب میں پولیو افسران لاکھوں روپے کی تنخواہیں لیتے ہیں اور پاکستان بھر میں سیمنار کے نام پر بوگس بل بنا کر لوٹ مار کی جارہی ہے۔پولیو ویکسین بچوں کو پلانے کی بجائے کوڑا کرکٹ سے ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیو مہم کے فنڈزسے محکمہ صحت کے افسران جیبیں گرم کرنے میں مصروف ،محکمہ صحت کے افسران کیلئے پولیو مہم مال بناﺅ مہم بن گئی۔تفصیلات کے مطابق اس وقت دنیا میں پاکستان اور افغانستان ہی ایسے ملک ہیں جہاں یہ مرض موجود ہے۔ کسی ملک کو اسی وقت پولیو سے پاک قرار دیا جاتا ہے جب وہاں تین سال تک اس بیماری کا کوئی نیا کیس سامنے نہ آئے۔پاکستان میں پولیو سال بہ سال پاکستان میں پولیو کے نئے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آ رہی ہے۔ لیکن اب تک کوئی ایسا برس نہیں گزرا جب ملک میں اس وائرس کا کوئی نیا مریض سامنے نہ آیا ہو یا پانی کے نمونوں میں اس وائرس کی تصدیق نہ ہوئی ہو۔پاکستان میں پولیو کا خاتمہ کرنے کا خواب تاحال تعبیر نہیں پا سکا۔ پاکستان میں سرکاری سطح پر پولیو کے خاتمے کی کوششوں کا آغاز تقریباً 25 برس پہلے ہوا تھا۔ ملک میں جاری انسداد پولیو پروگرام کے تحت ہر سال چلائی جانے والی انسداد پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو چند ماہ کے وقفوں سے متواتر پولیو ویکسین کے دو قطرے پلائے جاتے ہیں۔ مگر ان دو قطروں میں بھی بڑے پیمانے پر کریشن کی جاتی ہے۔سرکاری عملے نے پولیو ویکسین پلانے کی بجائے کچرے میں پھنک دی جاتی رہی ہے اور بچوں کی انگلیوںپر جعلی نشان لگائے جانے کے کیس سامنے آئے ہیں۔