لاہور نارنگ نارووال سیکشن پر چلنی والی ٹرینوں میں بوگیوں کی کمی

نارنگ منڈی:(وقاص علی)لاہور نارنگ نارووال سیکشن پر چلنی والی ٹرینوں میں بوگیوں کی کمی، مسافر انجن اور ٹرین کی چھت پر سفر کرنے پر مجبور، شدید گرمی میں متعدد خواتین بے ہوش، وفاقی وزیر ریلوے اور ریلوے حکام سے بوگیوں کی تعداد میں اضافے کا مطالبہ کردیا گیا۔

لاہور نارنگ نارووال ٹریک پر چلنے والی ٹرینوں میں بوگیوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے روزانہ سینکڑوں مسافر ٹرینوں کی چھتوں اور انجن پر سفر کرنے پر مجبور ہیں شدید گرمی بڑھنے سے رش کی وجہ سے متعدد خواتین بے ہوش گئیں۔

مسافروں نے کہا ریلوے حکام لاہور نارووال ٹریک پر چلنے والی ٹرینوں میں بوگیوں کی تعداد میں مسافروں کے حساب سے بوگیاں لگائیں تاکہ لوگ پرسکون ماحول میں سفر کر سکیں ،ریلوے لاکھوں روپے ریونیو وصول کررہا ہے مگر سہولےات نہ ہونے کے برابر ہیں ،سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے انھوں نے وفاقی وزیر ریلوے مقامی سیاسی رہنماﺅں وفاقی وزیر رانا تنویرحسین ،وفاقی وزیر احسن اقبال اور ریلوے کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔