نوشہرہ ورکاں: (نمائندہ مشرق) نوشہرہ ورکاں کی سول سوسائٹی نے پاک فوج سے اظہار یک جہتی اور نو مئی کے ہر تشدد واقعات کی مذمت بارے ریلی نکالی جو حیدریہ چوک میں بازار سے شروع ہو کر تھانہ والا چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
راستے میں ریلی کے شرکا پر وکانداروں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اقبال صدیق سدھو، گلزار احمد باٹھ، محمد آصف مٹو، حسیب عارف سرائ، شیخ عبدالستار اور مدثر علی زیدی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کو ایک ''سیاسی انتہا پسند گروہ'' نے افواج پاکستان کے خلاف ایک منظم سازش کی ہے پاک فوج ہماری محافظ ہیں جن کی بدولت ہم سکون کی نیند سوتے ہیں پاک فوج ہمارا مان اور فخر ہے اس کی عزت و احترام ہم سب پر لازم ہے 9 مئی کا واقعہ ملکی تاریخ کا دل خراش اور شرمناک اقدام تھا جب قومی املاک کی توڑ پھوڑ کی گئی اور شہداءکی یاد گاروں کو نذر آتش کیا گیا ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالا گیا اس واقعہ میں ملوث بلوائیوں اور شرپسندوں کو عبرتناک سزا دی جائے ایک سال گزرنے کے بعد بھی نو مئی کے کرداروں اور سہولت کاروں کو سزائیں نہ ملنا نظام عدل پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ملکی دفاع اور سالمیت کے لئے نو مئی کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا انتہائی ضروری ہے۔
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی ایکسٹینشن ہوگی: طارق فضل چوہدری
بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبر پر، رپورٹ جاری
7 شرائط پوری ہونے تک امریکہ کیساتھ مذاکرات نہیں ہونگے: قالیباف

















