گوجرانوالہ :پولیس ملازمین کا شہری کے گھر پر حملہ ،توڑ پھوڑ کیخلاف اہلخانہ سراپا احتجاج

گوجرانوالہ:(بیورورپورٹ) پولیس ملازمین کا فریدٹاون میں شہری کے گھر پر حملہ،گھرکے دروازے،گاڑیوں شیشے،سی سی ٹی وی کیمرے،الیکٹرونکس کا سامان توڑ ڈالا،پولیس ملازمین کی غنڈہ گردی اور لوٹ مار کیخلاف اہل خانہ کا شدید احتجاج، سی پی او گوجرانوالہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

گزشتہ رات تقریبا 12بجے کے قریب تقریبا تھانہ پیپلز کالونی کے 11 پولیس ملازمین نے فریدٹاو¿ن کے رہائشی ندیم کے گھر پر حملہ کردیا،گھر میں صرف خواتین اور بچے موجود تھے، جنہیں بغیر لیڈی پولیس دروازہ کھولنے کا کہا گیا بچوں نے دروازہ نہ کھولا تو پولیس ملازمین نے ٹھڈے اور رائفل کے بٹ مار مار کر گھرکا بیرونی لاک توڑ لیا،گھر میں داخل ہوتے میری والدہ اور میری بیگم و بچوں کو حراساں کر کے تمام کمروں میں موجود سیف الماریوں کے لاک گھر کا دیگر قیمتی سامان اور گیراج میں موجود 2عدد کاروں کے شیشے توڑ دیئے،تلاشی کا بہانہ بنا کر گھر پر حملہ کرنے والے ملازمین نے گھر میں موجود تقریبا ساڑے 4لاکھ کا الیکٹرونکس کا سامان توڑ دیا اور جاتے ہوئے سیف الماریوں میں موجود50 ہزارکیش رقم،موبائل فون اور گلی میں لگے سی سی ٹی کیمرے اینٹیں مار کر توڑے اور وہ بھی ساتھ لے گئے۔