لاہور میں منشیات سپلائی کرنیوالا سب سے بڑا گینگ پکڑ لیا،لعنت کا خاتمہ کرینگے:عظمیٰ بخاری

لاہور(اپنے رپورٹر سے )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے لاہور میں منشیات سپلائی کرنےوالے سب سے بڑے گینگ کے ملزمان کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی، ملزمان فیک آئی ڈیز کے ذریعے پاکستان میں موجود سپلائرز سے رابطہ کر کے منشیات مہیا کر رہے تھے، میکسیکو اور دیگر ممالک سے منشیات سے بھری امپورٹڈ چاکلیٹ کوریئر سے فروخت کر رہے تھے، ملزم ایوب پاکستان میں مختلف ذرائع سے منشیات سپلائی کر رہا تھا، گینگ کے کارندوں علی، عزیز، ندیم، ثمینہ افتخار، ثنا اور فاطمہ زہریٰ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس افسران نے آئی ٹی اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزموں کو ٹریس کیا، ڈی ایچ اے فیز 6 میں گینگ کے 5 رکن اور 9گن مین پکڑے گئے، عظمیٰ بخاری نے کہا معاشرے سے منشیات کے خاتمے کے لیے ہمیں جو کچھ کرنا پڑے ہم کریں گے، وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں، برقعہ پوش خاتون کو 74کروڑ روپے کے تحائف چوری کرنے کا مرتکب قرار دیا گیا ہے ، مریم نواز کی کارکردگی کے ہر طرف چرچے ہو رہے ہیں، علی امین گنڈا پور کو دھمکیاں دینے سے فرصت ملے تو ہی اپنا کام کریں گے ،نجی ٹی وی سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے کہا پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی گندم خریدی جائے گی، اس پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔