اقوام متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ

نیویارک (مشرق نیوز) اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ عہدیدار نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اقوامِ متحدہ کی انسانی ہمدردی کی رسائی سے مسلسل انکار کر رہا ہے۔ انکلیو کی 2.3 ملین افراد کی آبادی والے شمال کو مکمل قحط نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اگرچہ یہ قحط کا باقاعدہ اعلان نہیں ہے لیکن عالمی غذائی پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنڈی میک کین نے انٹرویو میں کہا کہ زمین پر موجود ہولناکی کی بنیاد پر: شمال میں قحط ہے، مکمل قحط اور یہ جنوب کی طرف بڑھ رہا ہے۔اسرائیل کی حکومت نے مکین کے بیان پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔