لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سپیشل برانچ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید نے آئی جی پنجاب کا استقبال کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے نو تعمیر شدہ بینیان بلاک کا جائزہ لیا، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید نے ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی، ڈاکٹر عثمان انور نے بینیان بلاک کی تزئین آرائش، اصل شکل بحال کرنے پر ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کی کاوشوں کو سراہا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خواتین کیلئے خصوصی لاو¿نج، ڈے کیئر کے الگ سیکشن کی تیاری پر خوشی کا اظہار کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بینیان بلاک کو نئے فرنیچر،جدید واش رومز سمیت بہترین سہولیات سے آراستہ کرنے کو خوش آئند قرار دیا۔ آئی جی پنجاب نے اپنی طرز کے منفرد آرکیٹیکچر اور فن تعمیر کا شاہکار قدیم لائبریری کی بحالی اور تزنین و آرائش کو بے حد سراہا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرتحفظ منزل فوسٹر ہوم، میں بے گھر ، بے سہارا بچوں کی رہائش، دیکھ بھال کیلئے بہترین اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں جس کے تسلسل میں ڈائریکٹر آپریشنز تحفظ منزل مائدہ رضا بٹ کی سپرویژن میں 01 روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ڈاکٹرز اور طبی ماہرین کی ٹیم نے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، تحفظ منزل فوسٹر ہوم میں مقیم بے سہارا بچوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا، ڈائریکٹر آپریشنز مائدہ رضا بٹ نے کہا کہ تحفظ منزل فوسٹر ہوم میں رہائش پذیر کسی بھی بیماری میں مبتلا بچوں کا نجی (گھرکی) ہسپتال سے علاج معالجہ کروایا جائیگا، بچوں کے علاج معالجے کے تمام تر اخراجات نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی ٹیم برداشت کریگی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تحفظ منزل فوسٹر ہوم ملک بھر میں اپنی نوعیت کا منفرد ویلفیئر پراجیکٹ ہے ، یتیم بے سہارا بچوں کی کفالت اور تحفظ کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ بے سہارا بچوں کیلئے رہائش، خوراک، تعلیم و تربیت کی معیاری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، پنجاب پولیس کمیونٹی پولیسنگ کے تحت اپنی خدمات جاری رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو تحفظ اور آسانی فراہم کرتی رہے گی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سپیشل برانچ ہیڈکوارٹرز آمد
















