سرائے عالمگیر:(شیخ سعید رشید) تجاوزات کے اژدھا نے سرائے عالمگیر کے حسن کو برباد کر کے رکھ دیا ،خواتین ناجائز تجاوزات کے باعث فرزندان فلٹریشن پلانٹس سے پانی پینے بھرنے سے محروم بازار سکڑ کر 12سے4فٹ کے رہ گئے فٹ پاتھ پر قبضہ گروپ چھا گئے سرائے عالمگیر اندرون شہر سروس روڈز خصوصاً میرپوری بازار ٹرنک بازار چوڑی بازار سمیت دوسرے بازاروں اور گلیوں میں دکانوں کے آگے قائم کئی کئی فٹ کی دوکانوں نے شہر کے حسن کو ماند کر کے رکھ دیا۔
فٹ پاتھوں پر مستقل قائم دکانوں نے شہریوں سے پیدل چلنے اور زندگیوں کو محفوظ رکھنے کی سہولت چھین لی12فٹ کے بازار ناجائز تجاوزات کے باعث4فٹ کے رہ جانے کے باعث بازاروں مارکیٹوں میں خریداری کے لیے آنیوالی خواتین سمیت شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے فلٹریشن پلانٹس کے اردگرد ناجائز تجاوزات ہونے سے شہری خصوصاً خواتین پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم ہونے لگے شہریوں نے ڈپٹی کمشنرگجرات اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر سے صورتحال کی اصلاح واحوال کا فوری مطالبہ کیا ہے۔
تجاوزات کے اژدھا نے سرائے عالمگیر کے حسن کوتباہ کر کے رکھ دیا


















