فیروز والہ (نمائندہ خصوصی )شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں تعینات ہوتے ہی ایم ایس ڈاکٹر صوبیہ جاوید نے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کے لیے میڈیسن کی ڈھیر لگا دیئے تعیناتی کے فوراً بعد شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کی خراب لفٹ کو فوری طور پر مرمت کروانے کا عمل شروع کرادیا۔
ہسپتال میں صفائی کے انتظامیہ میں بھی بہتری آنے لگی ہسپتال میں آنیوالے مریض اور ان کے لواحقین نئی تعینات ہونیوالی ڈاکٹر صوبیہ جاوید ایم ایس شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صوبیہ جاوید ایم ایس غریب مریضوں کیلئے کسی مسیحا سے کم نہیں اس سے قبل ہسپتال میں ادویات کا فقدان تھا ادویات ہی نہیں ملتی تھی اس ایمرجنسی میں فوراً ادویات مل رہی ہیں جس پر شہریوں نے ڈاکٹر صوبیہ جاوید ایم ایس شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
ایم ایس ڈاکٹر صوبیہ جاوید شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کی کارکردگی کے چرچے


















