چنیوٹ:(رانا وقاص) یکم مئی مزدور ڈے کے حوالے سے پاکستان مزدور محاذ چنیوٹ کی جانب سے شکاگو کے عظیم مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کاانعقاد کیاگیا ۔
ریلی میں بڑی تعداد میں مزدوروں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی ریلی کی قیادت مزدور محاذ کے صدر ڈاکٹر علی امین نے کی ریلی میں شریک افراد نے مزدوروں کے حقوق کے حق میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
عظیم مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مقررین مزدور محاذ کے رہنما ایم ایم عاطف حنیف ایڈووکیٹ، چوہدری ہاشم علی آرائیں، جماعت اسلامی کے رہنما سید نورالحسن شاہ ، راہ حق پارٹی چنیوٹ کے صدر قاری طاہر رشید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آ ج کا دن ان مزدور کے نام ہے جنہوں نے 18گھنٹے کی ڈیوٹی کو 8 گھنٹے کی ڈیوٹی کروانے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہم حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کے تمام مزدوروں کو بنیادی سہولیات اورحقوق دیئے جائیں تاکہ مزدور بھی آ سانی سے آپنی زندگی گزار سکے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث مزدور طبقہ معاشی بدحالی کا شکار ہو رہا ہے بجلی کھاد ڈیزل پیٹرول کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے عام آدمی کی مشکلات بڑھ رہی ہیں حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے مزدور طبقہ آج بھی فاقہ کشی کی زندگی بسر کر رہا ہے حکومتی سطح پر مزدوروں کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے یوم مزدور ریلی اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی سرگودھا روڈ یاسر پلازہ پر جا کر اختتام پذیر ہو گئی۔
چنیوٹ میں شکاگو کے عظیم مزدوروں کیساتھ اظہار یکجہتی ریلی


















