لاہور (حافظ کاشف سندھو سے )تھانہ ساندہ کا علاقہ جرائم کا گڑھ ،جوا گٹکا اور منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ایس ایچ او تھانہ ساندہ ملک تیمور کا اپنے ٹاوٹ حضرات کے زریعے جرائم پیشہ عناصر سے منتھلیاں وصول کرنے کا انکشاف، ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن جمال روڈ ،زمان پارک،ساندہ کلاں، منہاس سٹریٹ،مین بازار راج گڑھ ،نیشنل ٹاون بیڑی پیر ،دھوپ سڑی ،توت پیر اور حکیماں والہ بازار میں پولیس کی مبینہ سرپرستی میں سنوکر کلبز جوا گٹکا ،منشیات فروشی اور جوئے کے اڈے قائم ،سنوکر کلبوں پر ریکارڈ یافتہ اور منشیات فروش اپنے ڈیرے ڈالے رکھتے ہیں۔ سکول و کالج جانے والے بچے سکول جانے کی بجائے رات گئے تک ان کلبوں پہ اپنا وقت گزارتے ہیں اور ان ریکارڈ یافتہ مجرموں کے لائف سٹائل سے متاثر ہو کہ جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیتے ہیں اور پھر مختلف نشوں کا شکار ہو کہ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے انتہائی پریشان، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ساندہ پولیس بڑے مگر مچھوں کو پکڑنے کی بجائے چھوٹے کارندوں پہ بوگس ایف آءآرز دے کہ اعلی حکام کو سب اچھا کی رپورٹ دے دیتی ہے اہلیان علاقہ نے روزنامہ ”مشرق“ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھانہ ساندہ میں غنڈوں اور جرائم پیشہ مجرموں کو نہ صرف تحفظ دیا جاتا ہے بلکہ انہیں مبینہ طور پر اعلیٰ پروٹوکول عزت و وقار کے ساتھ ایس ایچ او ساندہ کے کمرے میں ویلکم کیا جاتا ہے۔ علاقہ مکین جب منشیات فروشوں اور جواریوں کے خلاف شکایت درج کروانے تھانے جاتے ہیں تو ان کی شنوائی نہیں ہوتی جب تک گیٹ پر کھڑے ملازم کو نذرانہ نہ دیں انہیں تھانے کے اندر جانے کی اجازت نہیں ملتی ۔شریف شہریوں کیساتھ انتہائی حقارت آمیز رویہ رکھا جاتا ہے اور انہیں ڈرا دھمکا کہ واپس بھیج دیا جاتا ہے۔ علاقہ کے رہائشی افراد نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ کچھ انوسٹی گیشن ملازمین نے اپنی غنڈہ گردی کے باعث آپریشن ونگ سے ملکرشریف شہریوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے کے بعد بلیک میل کرکے بھاری نذرانے وصول کر نے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور رشوت نہ دینے والوں پر جھوٹے مقدمات کی مثلیں تیار کرتے ہوئے انہیں عادی مجرم ظاہر کرکے لمبے عرصے کیلئے جیلوں میں سڑنے کیلئے چھوڑ دیتے ہیں جس کے باعث کئی شریف شہری علاقے کو چھوڑ کہ مجبو ری کی حالت میں روپوش ہوجاتے ہیں۔ تھانہ ساندہ کے علاقے توت پیر اور دھوپ سڑی کے رہائشی اقبال ،خالد اور پولو وغیرہ نے نمائندہ ”مشرق“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر نے ہمارا جینا محال کر رکھا ہے۔گلی ،محلوں اور چوکوں میں کھڑے ہوکر یہ افراد پولیس کی چھتری تلے سرعام شراب،چرس،گرداآئس ،دیسی شراب فروخت کرتے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے بچوں کو گھروں میں قید کر رکھا ہے کہ کہیں ان ظالموں کے "ہتھے"چڑ ھ کر نشے کی لعنت میں نہ پھنس جائیں اور ان کا مستقبل نہ خراب ہو جاے ۔علاقہ کے درجنوں افراد نے روزنامہ ”مشرق “کی وساطت سے ارباب اختیار سے التجا کی ہے کہ خدا را غریب اور بے بس عوام پر رحم کر کے علاقہ کو جرائم پیشہ عناصر کے قبضہ سے رہائی دلوائی جائے اور کرپٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام بھی سکھ کا سانس لے کر اپنی زندگی خوشگوار ماحول میں گذار نے کے قابل ہو سکیں اور تھانہ ساندہ میں سفارشی ایس ایچ او کی بجائے کسی ایماندار اور کرائم فائٹر ایس ایچ او کی تعیناتی کی جائے ۔
تھانہ ساندہ کا علاقہ جرائم کا گڑھ، سنوکر کلبوں میں جوئے اور منشیات کا دھندہ عروج پر
















