گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ)مرکزی صدر پاکستان مہر ویلفیئر سوسائٹی انجمن الراعی پاکستان میاں ساجد حسین الراعی، صدر لیڈی ونگ پاکستان میڈم شازیہ فرید ایم این اے، سرپرست اعلیٰ مہر انور، مرکزی جنرل سیکرٹری چودھری محسن تنویر آرائیں، مرکزی چیئرمین پاکستان چودھری سجاد مشتاق مہر، مرکزی صدر لیبر ونگ پاکستان میاں عبدالشکور الراعی نے کہا ہے کہ 7 جون کو ہونیوالی 100 اجتماعی شادیوں کی تقریب میں مستحق خاندانوں کی بچیوں کو جہیز کا سامان دینے کیساتھ ساتھ بارات میں آنیوالے افراد کیلئے اجتماعی کھانے بھی اہتمام کیا جائیگا۔
اجتماعی شادیوں کی تقریب میں ایک ہندو، ایک سکھ، 10 مسیحی اور 85 مختلف برادریوں کے مسلمان مستحقین کی بچیوں کو نیک تمناﺅں کے ساتھ نکاح پڑھائے جائے گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیزائر مارکی چندا قلعہ گوجرانوالہ میں 7 جون 2024ءکو ہونیوالی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کیلئے مستحقین میں جہیز کے سامان کے کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
7جون کو 100اجتماعی شادیوں کی تقریب ساجد الراعی


















