قصور شہر کی سڑکوں اور گلیوں پر آوارہ ، باﺅلے کتوں کا راج


قصور:(مہر حسن حسین)شہر بھر کی سڑکوں اور گلیوں پر آوارہ اور باولے کتوں کا راج۔ شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں،ٹولیوں کی شکل میں گھومنے والے آوارہ کتے شہریوں خصوصاًبچوں، بزرگوں اور خواتین پر حملہ آور ہو کر انہیں زخمی کر رہے ہیں۔شہری درخواستیں دے کر تھک چکے مگر میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ نے اس معاملے پر عرصہ دراز سے چپ سادھ رکھی ہیں۔

شہرکی سیاسی، سماجی، فلاحی اور شہری تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر بلدیات، سیکرٹری بلدیات، کمشنر لاہور ڈویژن، چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری نوٹس لے کر آوارہ اور باولے کتوں کو تلف کرکے شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کا مطالبہ کردیا۔