قصور: (بیورو رپورٹ) کھڈیاںمیں غیر قانونی جلسہ کرنے پر سنی کونسل اتحاد کےخلاف مقدمہ درج،مقدمے میں شیر افضل مروت،حسین ڈوگر سمیت 16رہنما نامزد جبکہ 600/500نامعلوم کارکنوں کو بھی نامزدکردیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیاجلسے میں ریاست مخالف بیان بازی کرکے لوگوں میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی،ایف آئی آر کی تحریر میں اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی بھی شامل ہے ،پویس نے نامعلوم کارکنوں کی شناخت اور گرفتاریوں کےلئے ویڈیو اور تصاویر سے مدد حاصل کی ہے،پولیس تھانہ کھڈیاں نے تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔
کھڈیاں میں جلسہ،شیر افضل مروت سمیت600افراد پر مقدمہ

















