سیالکوٹ:(رانا سلیم اختر) تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا انقلابی ویژن ہی ملک کو ترقی اور عوام کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے جبکہ دیانتدار جمہور ی قیادت ہی آئین وقانون کی بالادستی کو یقینی بناسکتی ہے ملک میں تمام سیاسی پارٹیوں کے مقابلے میں واحد جمہوری پارٹی پی ٹی آئی ہے جس نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں انقلابی اقدامات اٹھائے موجودہ حالات میں بجلی وگیس کی اووربلنگ، لوڈشیڈنگ اور مہنگائی نے غربیوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔فارم 45 کے مطابق عوام کے ووٹوں سے منتخب والی ، تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے پی پی 54 نارووال میں تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اویس قاسم کی انتخابی مہم کے دوران گفتگو میں کیا۔
ا س موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار، فارم 45 کے مطابق عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے صاجنرادہ حامد رضا، عمر جاوید گھمن، چوہدری منور علی گل، امجد علی باجوہ کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف ملکی بقاءکی جنگ لڑرہی ہے عوام تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اویس قاسم کے انتخابی نشان گھوڑا پر مہر لگا کر کامیاب بنائیں۔ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جھوٹے مقدمات میں گرفتارکرکے پابند سلاسل کیا گیا عمران خان ا±مت مسلمہ کے لیڈراور ایک آزاد خارجہ پالیسی چاہتے ہیں جسکی انہیں سزا دی جارہی ہے۔ بعدازاں فارم 45 کے مطابق عوام کے ووٹوں سے منتخب والی ، تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 54 نارووال چوہدری اویس قاسم کی انتخابی مہم کے دوران ڈور ٹو ڈور کمپین کی ، انتخابی مہم کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار، فارم 45 کے مطابق عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے صاجنرادہ حامد رضا، عمر جاوید گھمن بھی ہمراہ تھے۔
دیانتدار قیادت ہی آئین و قانون کی بالا دستی یقینی بناسکتی ہے،ریحانہ امتیاز ڈار


















